بین الاقوامی
Trending
ایران جنگ چند روز میں فیصلہ کن ہوگی، امریکا کی ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر حملوں میں شدت کی دھمکی

امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے ایران کو معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں تنازع کی شدت میں اضافے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ آنے والے چند روز میں فیصلہ کن ہوگی۔غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزیتھ ایران کی جانب سے دبئی کے تیل بردار ٹینکر کو نشانہ بنائے جانے کے چند گھنٹے بعد یہ بیان جاری کیا ہے، جو 28 فروری پر امریکا اور اسرائیل کےحملوں کے بعد خلیج یا آبنائے ہرمز پر تیل کے جہازوں پر شروع کیے گئے حملوں کا نیا سلسلہ ہے۔پیٹ ہیگزیتھ نے کہا کہ امریکا معاہدہ کرنے کے خواہاں ہیں، مذاکرات جاری ہیں اور فیصلہ کن بھی ہو رہے ہیں لیکن اگر ایران نے شرائط نہیں مانے تو امریکا جنگ جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع ہفتے کو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں سے ملاقات کرکے آئے ہیں۔



