کھیل

پی سی بی نے نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر سنٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔پی سی بی کے مطابق کھلاڑی کو 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد معاملے کی سماعت تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کی۔ نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کا نوٹس لیا گیا۔تحقیقات اور شواہد کے جائزے کے بعد کمیٹی نے قرار دیا کہ نسیم شاہ سنٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر ان کے خلاف دو کروڑ روپے مالی جرمانے کی سزا سنائی گئی۔یاد رہے کہ نسیم شاہ کو آٹھ کروڑ پینسٹھ لاکھ روپے میں راولپنڈیز نے لیا تھا۔دوسری جانب نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی برطرف کر دیا گیا جبکہ پی سی بی نے بھی مذکورہ ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور اب یہ ایڈوائزر کسی بھی پی سی بی کنٹریکٹڈ کھلاڑی کے ساتھ کام نہیں کر سکے گا۔پی سی بی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ پیشہ ورانہ معیار، ڈسپلن اور معاہدوں کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button