کھیل
ایران کی ٹیم کا امریکی حملے میں شہید اسکول طالبات کو خراجِ تحسین

انقرا: ایران کی فٹبال ٹیم نے نائیجیریا سے کھیلے گئے دوستانہ فٹبال میچ سے قبل مِناب میں شہید ہونے والی اسکول طالبات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے ترکی میں کھیلے گئے دوستانہ میچ سے قبل مناب اسکول پر امریکی حملے کے سبب شہید ہونے والی طالبات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چھوٹے اسکول بیگز تھامے ہوئے تھے۔واضح رہے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں معصوم بچیوں کے ایک اسکول پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 170 کے قریب بچیاں جام شہادت نوش کرگئی تھیں۔امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کی جانب سے کئے گئے اس ظالمانہ حملے کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔



