کھیل

نئی ٹیموں کی آمد نے مقابلے کا رحجان بڑھا دیا ہے، شاداب خان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی ٹیموں کی آمد نے مقابلے کا رحجان بڑھا دیا ہے، سب سے بڑی تبدیلی رواں سال کا پلیئرز آکشن ہے۔ان خیالات کا اظہار اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ایکسپریس ڈیجیٹل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا نیا دور شروع ہو چکا، بہت سے نئی تبدیلیاں ہو چکی ہیں، 2 نئی ٹیمیں آ گئی ہیں، تیسری کے اونر تبدیل ہوئے، ایونٹ میں جوش وخروش بڑھ گیا ہے، جس طرح 10 سال لیگ نے ترقی کی اب نئے دور میں یہ مزید آگے بڑھے گی۔شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل اور فرنچائزز کے لیے معاملات مزید بہتر ہوں گے، نئی ٹیموں کے آنے سے مقابلے کا رجحان بڑھ جائے گا، 8 ٹیموں کی موجودگی میں مختلف کمبی نیشنز کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لینا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں سب سے بڑی تبدیلی رواں سال کا پلیئرز آکشن ہے، بطور کھلاڑی آپ کو خود بھی اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہونا چاہیے، مجھے بھی دوسری فرنچائز سے آفر آئی تھی لیکن میں نے شروع سے ہی ایک بات کہی ہے کہ جب تک اسلام آباد یونائیٹڈ والے خود نہیں نکالتے میں اس ٹیم کو نہیں چھوڑوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button