بین الاقوامی
Trending

لبنان نے ایرانی سفیر کو ناقابل قبول شخصیت قرار دیکر ملک بدر کردیا

لبنان نے ایران کے سفیر محمد رضا شیبانی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے 29 مارچ تک کی مہلت دی ہے۔ جس کے بعد سخت اقدام بھی اُٹھایا جاسکتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان میں ایرانی سفارت خانہ بدستور کام جاری رکھے گا تاہم سفیر کی جگہ ناظم الامور تعینات کیا جائے گا۔دوسری جانب لبنان نے ایران میں تعینات اپنے سفیر احمد سویدان کو بھی مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔ امکان تھا ایران ردعمل میں لبنانی سفیر کو بیدخل کرسکتی ہے۔لبنان نے حزب اللہ کو ایران کی پراسکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم نے ملک کو ایک جنگ میں گھسیٹ لیا ہے جس کے نتائج عوام کے لیے بھی ہولناک ثابت ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button