بین الاقوامی
Trending

شہید علی لاریجانی کی جگہ تعینات ہونے والے محمد باقر ذوالقدر کون ہیں ؟

گزشتہ ہفتے امریکی حملے میں شہید ہونے والے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی جگہ محمد باقر ذوالقدر کو نیا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی کی جگہ محمد باقر ذوالقدر کی نامزدگی کی توثیق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی کردی۔خیال رہے کہ یہ تقرری ایک نہایت حساس وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کو اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ملک کی اعلیٰ ترین دفاعی اور سیکیورٹی پالیسی سازی کا ادارہ ہے، جس کا سیکریٹری انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔محمد باقر ذوالقدر ایران کے بااثر سیکیورٹی اور عسکری حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ماضی میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے اہم کمانڈر رہ چکے ہیں اور کئی کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔محمد باقر ذوالقدر نے پاسداران انقلاب کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ، نائب کمانڈر ان چیف، وزارت داخلہ میں سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے امور کے نائب سربراہ اور 8 سال تک عدلیہ میں اسٹریٹجک امور کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button