بین الاقوامی
Trending

’ایران کیساتھ کئی نکات طے پاگئے‘؛ ٹرمپ نے پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کیلیے مؤخرکر دیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے مراکز پر ممکنہ حملے مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ دنوں میں مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق ایران کو آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے لیے دی گئی مہلت کے باوجود امریکا نے پانچ روز تک کسی بھی فوجی کارروائی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ پیچیدہ صورتحال کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی حالیہ بات چیت میں کئی اہم نکات ( بقول سی این این تقریباً 15 نکات) پر اتفاق پایا گیا ہے اور دونوں فریق کسی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کیے اور یہ بات چیت مثبت رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان آج ٹیلی فون پر مزید بات چیت کا امکان ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے اور اسی مقصد کے تحت مذاکرات جاری ہیں۔ ایران کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بھی رابطہ ہے اور دونوں جانب سے معاہدے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button