شوبز

عید سے متعلق ریشم کا غیر معمولی بیان، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں، اس بار وجہ ان کا عید سے متعلق دیا گیا ایک منفرد بیان ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ریشم نے اپنے کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن سے کیا اور بعد ازاں فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ہمیشہ سے اپنی اداکاری، انداز اور فیشن سینس کے باعث مداحوں میں مقبول رہی ہیں۔ بعد میں فلمی معیار میں کمی کے باعث انہوں نے دوبارہ ٹیلی ویژن کا رخ کیا اور وہاں بھی کامیاب رہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس وقت عید نہیں مناتیں جب ان کے اردگرد دنیا خوشیاں نہ منا رہی ہو۔ ان کے مطابق عالمی حالات، جنگیں، تباہی اور لوگوں کی مشکلات ان کی ذاتی خوشیوں کو بھی متاثر کرتی ہیں، اسی لیے وہ عید کی روایتی خوشیوں میں مکمل طور پر شامل نہیں ہوتیں۔ریشم کے اس بیان نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں واقعی خوشیاں منانا مشکل ہو جاتا ہے، جبکہ دیگر نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ عید ایک مذہبی تہوار ہے جسے ہر حال میں منانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button