بین الاقوامی
Trending

اسرائیل کے انکار کے باوجود امریکا کا ایران کے مرکزی جوہری مرکز نطنز پر حملہ

ایران کے اہم ترین جوہری مرکز نطنز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس بار اسرائیل نے اس حملے میں ملوث نہ ہونے کی واضح تردید کی ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صبح کے وقت امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں نطنز کی جوہری افزودگی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔بعض رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں پہلی بار بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور این پی ٹی (جوہری عدم پھیلاؤ معاہدہ) کی خلاف ورزی ہے۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کی تابکاری خارج نہیں ہوئی اور نہ ہی اردگرد کے علاقوں کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نطنز پر یکم مارچ اور گزشتہ برس بھی حملہ کیا جا چکا ہے اور ان حملوں کے بعد بھی تابکار مواد کے اخراج کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا تھا۔گذشتہ سال جون میں امریکا نے ایران کی تین جوہری تنصیبات نطنز، فردو اور اصفہان پر بمباری کی تھی، اور بعدازاں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button