بین الاقوامی
Trending

امریکی غرور اور طاقت کی علامت ایف 35 کو نشانہ بنایا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی اسٹیلتھ طیارے ایف تھرٹی فائیو کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایف تھرٹی فائیو کو امریکی فوجی طاقت اور برتری کی علامت سمجھا جاتا تھا، تاہم ایران نے اسے ہدف بنا کر اس تاثر کو چیلنج کیا ہے۔قالیباف کے مطابق یہ واقعہ ایک اہم موڑ ہے اور پہلی بار اس نوعیت کے جدید طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک ایف تھرٹی فائیو طیارے کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے مکمل تفصیلات یا باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ضروری ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button