دلچسپ و عجیب

بچی نے پیسے جمع کرکے دکان خرید لی، اپنی ماں کو ہی ملازم رکھ لیا

عام طور پر 12 سال کی عمر میں بچے کھیل کود اور تعلیم تک محدود ہوتے ہیں، لیکن چین کے ایک صوبے میں ایک کم عمر بچی نے اپنی سمجھداری اور کاروباری ذہن سے سب کو حیران کر دیا۔ لی یوئی نامی اس بچی نے اپنی جمع پونجی سے دکان خرید کر نہ صرف کاروبار شروع کیا بلکہ اپنی والدہ کو تنخواہ پر کام بھی دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی چین کے صوبے جیانگشی سے تعلق رکھنے والی لی یوئی نے گزشتہ چند برسوں کے دوران چینی نئے سال پر ملنے والی رقم کو خرچ کرنے کے بجائے بچت میں تبدیل کیا۔ اس نے تقریباً 44 ہزار یوآن، یعنی پاکستانی کرنسی میں 17 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع کی اور اسے کسی کاروبار میں لگانے کا فیصلہ کیا۔بچی کا خیال تھا کہ بینک میں رقم رکھنے سے حاصل ہونے والا منافع بہت کم ہوتا ہے، اس لیے اس نے مختلف مواقع تلاش کرنے شروع کیے۔ اسی دوران اسے ایک اسٹیشنری شاپ فروخت کےلیے دستیاب نظر آئی، جسے اس نے خریدنے کا فیصلہ کرلیا، حالانکہ اس کی والدہ نے اسے ممکنہ نقصان سے خبردار بھی کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق فروری میں چینی نئے سال کے موقع پر لی یوئی نے دکان کو نئے سامان سے بھر کر باقاعدہ کاروبار کا آغاز کیا۔ مارچ میں اسکول کھلنے کے بعد اس نے اپنی والدہ کو ماہانہ 3 ہزار یوآن تنخواہ پر ملازم رکھ لیا، جو اب روزمرہ کے امور سنبھالتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button