بین الاقوامی
جنگ کے آغاز سے ایران کے امارات پر 1900 سے زائد میزائل اور ڈرون حملے ریکارڈ

دبئی / ابوظبی: ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اہم تنصیبات اور سفری نظام متاثر ہو رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایران کی جانب سے امارات پر 1900 سے زائد میزائل اور ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں۔ ان حملوں کا ہدف زیادہ تر ٹرانسپورٹ اور تیل سے متعلق اہم تنصیبات رہی ہیں۔پیر کے روز دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک ڈرون سے متعلق واقعے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔ یہ ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی سفری مراکز میں شمار ہوتا ہے۔



