بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ مہنگی پڑ سکتی ہے؟ ٹرمپ حکومت کی امریکی میڈیا کو سخت دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ کرنے والے میڈیا اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کن معلومات نشر کیں تو ان کے نشریاتی لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔امریکا کے میڈیا ریگولیٹری ادارے ایف سی سی کے چیئرمین برینڈن کیر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نشریاتی اداروں کو عوامی مفاد میں کام کرنا چاہیے، بصورت دیگر انہیں اپنے لائسنس سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو نشریاتی ادارے جعلی خبریں یا مسخ شدہ معلومات نشر کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی پالیسی درست کر لیں کیونکہ جلد ہی ان کے لائسنس کی تجدید کا مرحلہ آنے والا ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بعض امریکی میڈیا ادارے ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا نے یہ خبر پھیلائی کہ سعودی عرب میں ایرانی حملے میں امریکی ایندھن بردار طیارے تباہ ہو گئے، حالانکہ حقیقت میں طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا اور وہ دوبارہ سروس میں آ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button