بین الاقوامی
ایرانی حملے کی 51 ویں لہر کا آغاز، اسرائیلی شہر ہولون میں ایک میزائل جا گرا

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر حملے جاری ہیں، جن میں صوبہ اصفہان کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں کم از کم 15 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی۔ اسرائیلی شہر ہولون میں میزائل گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد مختلف علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے عراق اور کویت میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ممکنہ معاہدے کے لیے رابطہ کیا ہے، تاہم موجودہ شرائط امریکا کے لیے قابل قبول نہیں ہیں اور اس وقت مذاکرات کے لیے حالات مناسب نہیں۔



