بالی وڈ میں وفاداری نہیں ہے: کرن جوہر کا انکشاف

بالی وڈ کے معروف فلم ساز و پروڈیوسر کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں وفاداری نہیں ہے۔حال ہی میں کرن جوہر نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انڈسٹری سمیت اداکاروں کے حوالے سے بھی بات کی۔کرن جوہر نے اداکاروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر 2 سال بعد لوگ ایک ایجنسی سے دوسری ایجنسی میں منتقل ہو رہے ہیں کیونکہ وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک جگہ جڑ کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اس بزنس میں ایماندار نہیں ہے اور اداکار ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے رہتے ہیں۔کرن جوہر نے کسی کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کے دو سال ایک ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے خرچ کیے اور پھر وہی اچانک سے کہیں اور چلا جاتا ہے، پھر وہ نئی جگہ کو پسند نہیں کرتے اور واپس آنا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز کا یہ تبصرہ اداکارہ جھانوی کپور کے دھرما پروڈکشنز سے نکلنے اور کلیکٹو آرٹسٹ نیٹ ورک میں منتقل ہونے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔



