Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

سہیل آفریدی کی قیادت میںسندھ اسٹریٹ موومنٹ کا دوسرا روز، قافلے کا جگہ جگہ شاندار استقبال

شکارپور ( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں سندھ اسٹریٹ موومنٹ کے دوسرے روز قافلہ شکارپور شہر کی جانب روانہ ہوگیا، جبکہ مختلف مقامات پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام کی جانب سے قافلے کا پُرجوش استقبال کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین، صوبائی صدر خیبرپختونخوا جنید اکبر خان، صوبائی صدر سندھ حلیم عادل شیخ، صوبائی وزراء، پارلیمانی نمائندگان، پارٹی رہنما اور کارکنان بھی موجود ہیں۔سندھ اسٹریٹ موومنٹ کے دوسرے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مختلف شہروں کا دورہ شیڈول ہے۔ وہ شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، ٹنڈو مستی خان، لاڑکانہ، خیرپور اور نوشہرو فیروز جائیں گے، جہاں ان کے استقبال کے لیے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق مختلف شہروں اور راستے میں کارکنان اور شہری بڑی تعداد میں قافلے کے استقبال کے لیے موجود ہیں، جبکہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی کارکنان کو متحرک کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی مختلف مقامات پر سندھ اسٹریٹ موومنٹ کے شرکاء اور عوام سے خطاب کریں گے۔ اپنے خطابات میں وہ آئین و قانون کی بالادستی، سیاسی جدوجہد اور حقیقی آزادی کے حوالے سے پارٹی کا مؤقف اور پیغام عوام تک پہنچائیں گے۔پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ اسٹریٹ موومنٹ کا مقصد عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانا اور 27 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے لانگ مارچ کے لیے عوام اور کارکنان کو منظم کرنا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ "سندھ تیار ہے، 27 ستمبر اسلام آباد” اور ان شاء اللہ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button