Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

زچگی کے سی سیکشن آپریشن سے متاثر ہوکر مس ورلڈ یوگنڈا کا منفرد گاؤن تیار

مس ورلڈ یوگنڈا کے لیے تیار کیا گیا ایک منفرد گاؤن ان دنوں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں خوبصورتی کے ساتھ ماں بننے اور بچے کی پیدائش کے سفر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیشن ڈیزائنر کیشا عبداللہ نے یہ خصوصی لباس ورلڈ ڈیزائنر ایوارڈ کے لیے تیار کیا جسے مس یوگنڈا نے ویتنام میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلے کے اسٹیج پر پیش کیا۔ ڈیزائنر نے اپنے تخلیقی تصور کو Layers of Life یعنی زندگی کی تہیں کا نام دیا ہے۔کیشا عبداللہ نے بتایا کہ خصوصی طور پر تیار کیے گئے اس گاؤن کا تصور سی سیکشن کے دوران جسم کی سات تہوں سے متاثر ہے۔ان کے بقول لباس کی ساخت، تہوں اور رنگوں کے ذریعے بچے کی پیدائش کے اس پیچیدہ اور اہم سفر کو فنکارانہ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ڈیزائنر کیشا عبداللہ نے مزید بتایا کہ گاؤن میں سات تہیں جلد، چربی، بافتیں، پٹھے، پیراٹونیم، بچہ دانی اور ایمبنیوٹک تھیلی کو ظاہر کرتی ہیں۔ کیشا عبداللہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ خود بھی حال ہی میں ماں بنی ہیں اس لیے بچے کی پیدائش کا تجربہ ان کے لیے محض ایک فیشن آئیڈیا نہیں بلکہ ذاتی سفر بھی تھا۔انہوں نے بتایا کہ گاؤن تیار کرنے سے قبل سی سیکشن میں شامل سات تہوں کی تصاویر اور تفصیلات کا مطالعہ کیا اور انہیں لباس کے ڈیزائن میں ڈھالنے کی کوشش کی۔ڈیزائنر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی خاکہ مس یوگنڈا کی جانب سے منظور ہونے کے بعد اسے حقیقت کا روپ دینا آسان نہیں تھا خصوصاً مختلف رنگوں کے درست شیڈز کا انتخاب ایک بڑا چیلنج ثابت ہوا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button