ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان کی یو اے ای کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی

ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔تھائی لیںڈ کے دارلحکومت بینکاک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔یو اے ای کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 79 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تھیرتا ستیش 32 اور رینیتھا رجت 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔پاکستان کی جانب سے انوشہ ناصر نے 3، حفصہ خالد نے 2 جبکہ وحیدہ اختر، عمیمہ سہیل، مومنہ ریاست اور گل رخ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان ٹیم نے 80 رنز کا ہدف باآسانی 11 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شوال ذوالفقار 38 اور حورینہ سجاد 26 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ ایمان نصیر 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 20 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ سری لنکا اور تھائی لینڈ کے درمیان جاری میچ جیتنے والی ٹیم سے ہوگا۔پاکستان ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش کے مدمقابل آئے گی۔



