شوبز

سلمان خان کی فلم ’ریڈی‘ کی ساتھی اداکارہ انتقال کرگئیں

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ‘ریڈی’ کی ساتھی اداکارہ پروینا دیشپانڈے کینسر سے طویل جنگ کے بعد 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ پروینا دیشپانڈے فلم ’ریڈی‘، ’ایک ولن‘، ’جلیبی‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ نے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ’انتہائی افسوس کے ساتھ ہم اطلاع دیتے ہیں کہ پروینا دیشپانڈے 17 فروری 2026 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں‘۔ پروینا دیشپانڈے کا کیریئر کئی دہائیوں پر محیط رہا۔ انہوں نے ہندی اور مراٹھی فلموں، ٹی وی ڈراموں، تھیٹر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ جب کہ سلمان خان کے ساتھ فلم ریڈی میں ان کی اداکاری کو خاص طور پر سراہا گیا۔پروینا دیشپانڈے 2019 سے ملٹی پل مائیلوما (بلڈ کینسر) میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے تک اس مرض سے لڑتی رہیں، 17 فروری 2026 کو ممبئی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button