بین الاقوامی

رمضان کی پہلی تراویح: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ایمان افروز مناظر

سعودی عرب میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد النبوی میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔دنیا بھر سے آئے ہزاروں نمازیوں نے مقدس مساجد میں عبادت کی سعادت حاصل کی اور ماہِ رمضان ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مغفرت اور رحمت کی دعائیں مانگیں۔مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے گرد اور مسجد نبویؐ میں روضہ رسول ﷺ کے قریب نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ روح پرور مناظر نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے اور عبادت گزاروں پر رقت طاری رہی۔یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، عراق، یمن، لبنان، فلسطین اور افغانستان میں رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد آج پہلا روزہ رکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب ترکیے، سوئیڈن، آسٹریلیا، مصر، عمان، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، انڈونیشیا، فلپائن، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، فرانس اور جاپان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔امریکا، کینیڈا، بیلجیئم اور برطانیہ میں چاند کی رویت کے معاملے پر کمیونٹی میں اختلاف پایا جاتا ہے، جہاں بعض حلقوں نے آج جبکہ دیگر نے جمعرات سے رمضان شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button