بین الاقوامی
Trending

اماراتی صدر کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں، ترک صدر کا سوشل میڈیا پیغام حذف

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے متحدہ عرب امارات کے دورے کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا، جس کی وجہ اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان کی صحت سے متعلق مسئلہ بتایا گیا۔ تاہم بعد میں یہ بیان سوشل میڈیا سے حذف کر دیا گیا۔صدر اردوان کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے محمد بن زاید سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔پیغام میں مزید کہا گیا تھا کہ صدر اردوان متحدہ عرب امارات کا دورہ کسی اور تاریخ پر کریں گے، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اگرچہ یہ پیغام جلد ہی حذف کر دیا گیا، تاہم ترک سرکاری میڈیا نے اسے نشر کر دیا تھا، جس کے بعد بعض رپورٹس بھی واپس لے لی گئیں۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی تصدیق کی، تاہم دورے کی منسوخی یا صحت سے متعلق کسی مسئلے کا ذکر نہیں کیا۔ادھر اماراتی صدر کے دفتر کی جانب سے ہفتے کے روز جاری تصاویر میں محمد بن زاید کو قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ملاقات کرتے دکھایا گیا، جس سے وہ بظاہر صحت مند نظر آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button