ٹیکنالوجی

60 برس قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے خلائی جہاز کا معمہ حل

چاند پر 60 سال قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والے ایک سوویت خلائی جہاز کی قسمت کا معمہ شاید بالآخر حل ہو گیا ہے۔1966 میں لُونا 9 کی اچانک گمشدگی نے سائنس دانوں کو حیران و پریشان کر دیا تھا، حالانکہ اس نے چاند کی سطح پر انسان کی بنائی ہوئی کسی شے کی پہلی نرم لینڈنگ کا تاریخی کارنامہ انجام دیا تھا۔خوش قسمتی سے یہ بغیر انسان کے بھیجا گیا مشن تھا۔ پہلی انسانی لینڈنگ تین سال بعد ناسا کے خلا باز بیل آرمسٹرانگ اور بز آلڈرن نے کامیابی سے مکمل کی۔تاہم، لونا 9 چاند سے متعلق سمجھ بوجھ میں ایک بنیادی سنگِ میل ثابت ہوا۔اس نے یہ ثابت کر دیا کہ چاند کی سطح ٹھوس ہے اور وہاں اترنا ممکن ہے، نہ کہ جیسا کہ کچھ لوگوں کو خدشہ تھا کہ وہ گردوغبار کا ایک گڑھا ہے جس میں کوئی شے دھنس سکتی ہے۔یہ مشن کامیاب قرار پایا اور اس نے چاند کی حیرت انگیز تصاویر زمین پر ارسال کیں۔ تاہم، کچھ ہی عرصے بعد لینڈر غیر فعال ہو گیا اور پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button