کھیل
ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز سپر 8 کےلیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی جب اس نے اتوار کو نیپال کے خلاف نو وکٹوں سے فتح حاصل کی۔نیپال کو 20 اوورز میں 133-8 تک محدود کرنے کے بعد کپتان شائی ہوپ کی 61 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز نے ان کی ٹیم کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں گروپ سی کے میچ میں 15.2 اوورز میں 134-1 تک پہنچادیا۔شائی ہوپ نے 38 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور تین چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔ویسٹ انڈیز اپنے پہلے دو میچز میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دے چکا ہے جبکہ نیپال کو اپنے دو میچز میں اٹلی اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔



