بین الاقوامی
Trending

جماعت اسلامی بنگلادیش کا قومی انتخابات کے نتائج قبول کرنے کا اعلان

بنگلا دیش جماعت اسلامی نے 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے نتائج قبول کرتے ہوئے ایک ذمہ دار اپوزیشن کے طور پر کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم مجموعی نتائج قبول کرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں، جماعت اسلامی ہمیشہ مستحکم اور مؤثر جمہوری نظام کے لیے پرعزم رہی ہے اور وہ اس موقف پر قائم ہے۔انہوں نے پارٹی کے رضاکاروں اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بعض افراد مایوس ہو سکتے ہیں مگر ان کی کوششیں رائیگاں نہیں گئیں، کیونکہ 77 نشستوں پر کامیابی نے پارٹی کی پارلیمنٹ میں موجودگی کو تقریباً چار گنا بڑھا دیا ہے اور اسے مضبوط اپوزیشن کی قوت بنایا ہے، یہ شکست نہیں بلکہ بنیاد ہے۔ڈاکٹر شفیق الرحمن نے یہ بھی کہا کہ سیاسی تقدیر بدل سکتی ہے، جیسا کہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی 2008 میں صرف 30 نشستوں تک محدود رہی لیکن بعد میں 18 سال بعد حکومت بنائی۔ جمہوری سیاست ایک طویل سفر ہے جس کا مقصد عوام کا اعتماد حاصل کرنا، جواب دہی کو یقینی بنانا اور مستقبل کے لیے ذمہ داری سے تیاری کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیادت کا اصل امتحان صرف انتخابات میں حصہ لینے میں نہیں بلکہ عوام کے فیصلے کو قبول کرنے میں بھی ہوتا ہے۔ جماعت کی تحریک صرف ایک انتخابات کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کو مضبوط بنانے، شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے اور ایک جواب دہ ریاست بنانے کے لیے ہے، اور جماعت اصولی اور پرامن اپوزیشن کے طور پر قومی ترقی کے لیے کام کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button