ٹیکنالوجی
ویڈیو میکنگ کی دنیا میں انقلاب، اے آئی سے بنے حقیقت سے قریب تر فلمی ٹریلرز وائرل

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایسی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ حقیقی فلمی مناظر ہیں یا مصنوعی ذہانت کا شاہکار۔’سیڈانس 2.0‘ (Seedance 2.0) نامی اے آئی ٹول کے ذریعے صارفین مکمل فلمی اور اشتہاری ٹریلرز تیار کر رہے ہیں جو معیار اور پیشکش کے اعتبار سے کسی بڑے پروڈکشن ہاؤس کی تخلیق محسوس ہوتے ہیں۔ان اے آئی جنریٹڈ ٹریلرز میں نہ صرف سنیما جیسی ویژول کوالٹی نظر آتی ہے بلکہ کیمرہ اینگلز، بیک گراؤنڈ میوزک، وائس اوور، مکالمے اور حتیٰ کہ اداکاروں کے تاثرات بھی انتہائی حقیقت کے قریب دکھائی دیتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی ویڈیوز میں مشہور فلموں کے فرضی سیکوئلز یا خیالی کاسٹنگ کے ساتھ ایسے ٹریلرز بنائے گئے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کر رہے ہیں۔



