بین الاقوامی

چین میں سڑک اچانک دھنسنے سے بڑا گڑھا بن گیا، خوفناک ویڈیو وائرل

چین کے شہر شنگھائی میں سڑک اچانک دھنسنے سے بڑا گڑھا بن گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منہانگ ضلع میں کیکسن روڈ اور لیان روڈ کے چوراہے پر پیش آیا۔12 فروری کو میٹرو کی تعمیراتی سائٹ پر پائپ لائن لیک ہونے کے باعث سڑک اچانک بیٹھ گئی اور ایک گہرا سنک ہول بن گیا جس نے قریب موجود اشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔رپورٹس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد میونسپل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صفائی اور مرمت کا کام شروع کر دیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں سڑک کو اچانک دھنس کر گڑھے میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button