کھیل

اسٹیو اسمتھ اور وسیم اکرم کا کمبینیشن سیالکوٹ اسٹالینز کو بلندیوں پر لے جائے گا، ٹیم مالکان

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے مالکان کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور وسیم اکرم کا کمبینیشن سیالکوٹ اسٹالینز کو بلندیوں پر لے جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ اسٹالینز کی چئیر پرسن صبیحہ سلطان اور کو آنر محمد شاہد نے ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں بات کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کو سیالکوٹ اسٹالینز کا صدر بنانے کا مقصد ان کے تجربات اور سوچ سے پاکستان کرکٹ میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔وسیم اکرم کے فینز دنیا بھر میں ہیں، ان کے سوچنے اور سمجھنے کا طریقہ سب سے مختلف ہے، وہ لیگ کرکٹ کے معاملات کو بہتر طریقے سے آگے بڑھا سکتے ہیں، یقین ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور وسیم اکرم کا کمبینیشن ٹیم کو بلندیوں پر لے جائے گا۔انہوں نے مزید کہا وسیم اکرم اور اسٹیو اسمتھ جیسے بڑے ناموں کو ساتھ اس لیے رکھا ہے کہ ان کی موجودگی میں پاکستان کے نوجوانوں کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملے۔ٹیم کے نام کی طرح سیالکوٹ اسٹالینز کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں کے چناؤ میں پاور فل، فوکس، ریس میں آگے بڑھنے کے لیے جانفشانی، سخت محنت اور کمٹمنٹ رکھنے والے کرکٹرز کو ترجیح دی گئی ہے۔یقین ہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم اپنی ہم عصر ٹیموں کو ٹف ٹائم دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم آکشن کا حصہ بن کر بہت اچھا لگا، پی سی بی کی طرف سے تمام انتظامات زبردست تھے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے چناؤ کی طرح مزید سرپرائز بھی آنے والے دنوں میں دینے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کھیلوں کے چیزوں کی وجہ سے پوری دنیا میں سیالکوٹ کی الگ پہچان ہے۔ فیفا اور پوری دنیا پاکستانی فٹبال کی اہمیت کو تسلیم کرچکی ہے، اس طرح ہماری فلاسفی ہے کہ اب کرکٹ ٹیم بھی سیالکوٹ کی شناخت بنے۔یہ ٹیم ہماری نہیں، بلکہ سیالکوٹ شہر اور کرکٹ کے دیوانوں کی ہے۔ ہم سب نے مل کر ٹیم سیالکوٹ کو کامیابی دلانی ہے۔ خواہش ہےکہ سیالکوٹ کے تمام لوگ، ادارے ہمارے ساتھ کندھے سےکندھا ملا کر کھڑے ہوں۔یاد رہے کہ ٹیم سیالکوٹ کے پہلے آنر حمزہ مجید نے اب الفا اسپورٹس کی چیئرپرسن صبحیہ سلطان اور محمد شاہد کو ٹیم کے 75 فیصد شئیرز فروخت کردیے ہیں، حمزہ مجید کے پاس اب 25 فیصد شیئرز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button