ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے غلط ویڈیو کی تصدیق کی، اپنے ہی پلیٹ فارم نے غلطی پکڑ لی

مالک ایلون مسک اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غلط ویڈیو شیئر کر کے حقائق بتاتے ہوئے گڑبڑ کر بیٹھے ہیں۔اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ یہ انٹارکٹکا سے اسٹارلنک (اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس) کے ذریعے لائیو اسٹریم کی گئی ہے۔تاہم، ایکس کے کمیونٹی نوٹس نے ان کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو دراصل پیٹاگونیا کی ہے، جو انٹارکٹکا میں نہیں بلکہ جنوبی امریکا میں واقع ہے۔یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ایکس صارف سائر میرٹ نے 9 فروری کو اسٹارلنک کا سپر باؤل اشتہار شیئر کرتے ہوئے لکھاتھا کہ ایلون مسک کی کسی بھی کمپنی کے لیے پہلی بار، اسپیس ایکس نے @Starlink کے لیے اپنا پہلا سپر باؤل اشتہار بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button