کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔کولمبو میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا کی ٹیم 191 رنز کے تعاب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی۔امریکا کی جانب سے شبھم رنجانے 51 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ شایان جہانگیر 49، مِلند کمار 29، آندرے ہاؤس 13، ہرمیت سنگھ نے 6،کپتان مونانک پٹیل 3 جبکہ محمد محسن اور سنجے کرشنامورتی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3 ، شاداب خان نے 2 جبکہ محمد نواز ، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button