شوبز

راکھی ساونت کی جیا بچن پر تنقید، امیتابھ کو ریکھا سے شادی کا مشورہ

بالی ووڈ کی متنازع اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے جیا بچن پر تنقید کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ دیا ہے۔اپنے متنازع بیانات کےلیے مشہور اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا سے متعلق ان کے تبصروں کی ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو حیران بھی کیا اور بحث میں بھی ڈال دیا۔ویڈیو کلپ میں راکھی ساونت نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کو مشورہ دیں گی کہ وہ اداکارہ ریکھا سے دوسری شادی کرلیں، کیونکہ آج کل دو شادیوں کا رجحان چل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ امیتابھ بچن نے جیا بچن کا انتخاب کیوں کیا اور ریکھا کو کیوں نہیں چنا؟راکھی نے جیا بچن کے لباس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنی دولت مند ہونے کے باوجود وہ اچھے کپڑے نہیں پہنتیں، یہاں تک کہ انہوں نے شلوار قمیض کے حوالے سے بھی طنزیہ جملہ کہہ دیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے جیا بچن کو اپنی سالگرہ پر بلانے اور تحفے میں اچھا لباس دینے کی پیشکش بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button