شوبز

کراچی منتقل ہونے پر صبا قمر کا استغفر اللہ کہنا، جویریہ عباسی نے آڑے ہاتھوں لے لیا

صبا قمر کے مستقل طور پر کراچی منتقلی پر دیا گیا بیان اب بھی شوبز کی دنیا میں زیر بحث ہے جس پر اب تک تنقید اور پھر جواب در جواب کا سلسلہ جاری ہے۔معروف میزبان اور مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں اس بار مہمان جویریہ عباسی تھیں جو اپنی دلکشی اور منجھی ہوئی اداکاری کے باعث کافی شہرت رکھتی ہیں۔احمد علی بٹ سے گفتگو میں جویریہ عباسی نے ساتھی اداکارہ صباقمر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر جس نے آپ کو شہرت دی، اس کا احترام کرنا چاہیے۔ اس طرح کے جملے مناسب نہیں ہیں۔جویریہ عباسی نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے شہر سے دلی لگاؤ ہوتا ہے اور وہ دنیا میں کہیں بھی بس جائے اس کے دل میں اس کا آبائی علاقہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے جس کے خلاف وہ نہ کوئی بات کرتا ہے اور نہ سنتا ہے۔جویریہ عباسی کے انٹرویو کا یہ کلپ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ایک بار پھر کراچی کی حمایت اور مخالفت میں بحث چھڑ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button