بین الاقوامی
Trending

اسرائیلی وزیراعظم کاٹرمپ سے ملاقات کیلئے ساتویں بار امریکہ کا دورہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات کے لیے امریکا روانہ ہوگئے جہاں دو بڑوں کی بڑی بیٹھک ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر ہو گی۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے بعد نہ کوئی مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی اور نہ ہی علیحدہ علیحدہ میڈیا کے سامنے بیانات کا سلسلہ ہوگا۔البتہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ ٹرمپ کو ایران مذاکرات پر اپنا اصولی مؤقف پیش کریں گے۔جو ان کے بقول نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کے لیے امن اور سلامتی کے لیے اہم ہے اور خطے میں استحکام کا باعث ہوگا۔اسرائیل ہمیشہ سے مطالبہ کرتا آیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں پراکسی وار کی کو بھی شامل کیا جائے۔جس کے جواب میں ایران نے یہی موقف دہرایا ہے کہ بیلسٹک میزائل سمیت دفاعی معاملات پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ مذاکرات صرف جوہری پروگرام تک محدود ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button