کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نیپال کو4 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پانچویں گروپ میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی۔وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔جیکب بیتھل 55 اور کپتان ہیری بروک 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ول جیک نے 39، جوز بٹلر نے 26 رنز اسکور کیے۔نیپال کی طرف سے دپیندرا سنگھ اور نندن یادیو نے 2، 2، شیر ملا اور سندیپ لامیچانے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی، آخری اوور میں نیپال کو 10 رنز درکار تھے تاہم ٹیم آخری اوور میں صرف 5 رنز بناسکی۔نیپال کی جانب سے دپیندرا سنگھ 44 جبکہ روہت اور لوکیش بام 39، 39رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button