شوبز

سلمان خان اور رنبیر کپور کی آر ایس ایس کی 100 سالہ تقریب میں شرکت

بھارتی فلم نگری ممبئی میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے 100 سال کے سفر سے متعلق منعقدہ تقریب اس وقت حیرت انگیز صورت اختیار کرگئی ہے جب بالی ووڈ کے دو سپر اسٹارز نظر آئے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس) کا یہ پروگرام ‘سنگھ کے 100 سالہ سفر: نئے افق’ کے عنوان سے دو روزہ لیکچر سیریز کا حصہ ہے جو آر ایس ایس کی 100 سالہ تقریبات کے تحت منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد سخت گیر تنظیم کے طویل سفر پر غور کرنا اور مستقبل کے حوالے سے اس کے وژن کو اجاگر کرنا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں سلمان خان اور رنبیر کپور کو ایک ایسے اجتماع میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں انہیں دیکھنے کی توقع نہیں کی جا رہی تھی، یہ مناظر تیزی سے وائرل ہو گئے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی بحث چھڑ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویڈیو صرف اس وجہ سے توجہ کا مرکز نہیں بنی کہ وہاں بڑے ستارے موجود تھے بلکہ تقریب کی نوعیت نے بھی سب کی توجہ کھینچ لی کہ آخر ایسی کیا وجہ تھی کہ ان بڑے ستاروں کو ایک ہی مقام پر اکٹھا کر دیا ہے۔سلمان خان کی جانب سے 7 فروری کو آر ایس ایس کی ویکھان مالا تقریب میں شرکت پر حیرت کا اظہار کیا گیا جبکہ اجتماع میں 900 سے زائد مشہور شخصیات، سائنس دانوں، صنعت کاروں، فن کاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button