بین الاقوامی

صدر ٹرمپ نے باراک اوباما اور انکی اہلیہ کی نہایت نامناسب تصویر شیئر کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور سابق خاتونِ اول مشیل اوباما کی نہایت نامناسب ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پرشیئر کردی جس نے ایک نئی بحث کو جنم دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویڈیو ایک انتہائی متنازع، انتخابی سازشی پوسٹ کا حصہ تھی جس میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے بے بنیاد الزامات بھی شامل تھے۔ٹرمپ کی شیئر کی گئی اس ویڈیو کو غیر اخلاقی، نسلی امتیاز پر مبنی اور بدترین رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔ریپبلکن سینیٹر ٹم اسکاٹ نے اسے صدر کی جانب سے دیکھائی جانے والی سب سے زیادہ نسل پرستانہ چیز قرار دیتے ہوئے ویڈیو کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔اس ویڈیو کے آخری حصے میں باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کو ایک جنگل میں نامناسب روپ میں دکھایا گیا ہے۔اس تصویر میں دو بندروں کی شکلوں کو باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کی تصویر سے تبدیل کیا گیا ہے جس پر نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button