بین الاقوامی
Trending

چین نے ایران کے پُرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کر دی

بیجنگ : چین نے ایران کے پرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے بیجنگ میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ چین جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے ایران کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے اور طاقت کے استعمال یا پابندیوں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی مخالفت کرتا ہے۔لیو بن نے مزید کہا کہ چین ایرانی جوہری مسئلے کے ‘مناسب حل’ کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، دوسری جانب ترک صدر نے کہا کہ امریکا اور ایران کی کشیدگی کو جنگ میں بدلنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو کہا کہ ان کا ملک امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ایک نئے علاقائی تنازع میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔مصر کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ سفارت کاری اب بھی ممکن ہے اور اگر نچلی سطح کے مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے، تو یہ مستقبل میں سربراہانِ مملکت کی ملاقات کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران دونوں ہی سفارت کاری کا راستہ کھولنا چاہتے ہیں، جو کہ ایک مثبت طرزِ عمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button