بین الاقوامی

تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر گروسری اسٹور میں گھس گئی، 3 ہلاک متعدد زخمی

لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ایک گروسری اسٹور میں گھس گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ حادثہ شہر کے ویسٹ ووڈ علاقے میں واقع ایک مارکیٹ میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔حکام کے مطابق تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھیں، تاہم حادثے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button