دلچسپ و عجیب

امریکا: مداح کا فٹبال سے محبت کا انوکھا اظہار

امریکا میں فٹبال کے ایک مداح نے 72 دنوں میں ایک سیزن کے دوران تمام 30 نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل) اسٹیڈیمز میں 56 میچز دیکھ کر ایک ساتھ دو ریکارڈز بنا ڈالے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے برائن فاؤلر نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ این ایف ایل میچز (56) دیکھنے کے ریکارڈ کے ساتھ کم وقت میں (72 دن، 20 گھنٹے اور 56 منٹ) تمام این ایف ایل اسٹیڈیمز میں حاضری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی بنا دیا۔برائن فاؤلر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ اسٹیڈیمز دو بار حاضری بھی لگائی تاکہ ہر اس ٹیم کا ہوم میچ دیکھ سکیں جو اسٹیڈیم شیئر کرتی ہے جیسے کہ نیویارک جیٹس اور نیو یارک جائنٹس۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جان رائن بیلے کے ہاس تھا۔ انہوں نے 2021 میں 74 دن، سات گھنٹے اور 35 منٹ میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button