چین نے برقی گاڑیوں کے اہم فیچر پر پابندی عائد کردی

چین نے ملک میں فروخت ہونے والی تمام کاروں میں دروازوں کے پوشیدہ ہینڈلز پر پابندی عائد کردی۔ اس اقدام کے بعد چین دنیا میں اس فیچر کو ہدف بنانے والا پہلا ملک بن گیا۔دروازے کے پوشیدہ ہینڈلز ٹیسلا کی گاڑیوں کے سگنیچر فیچر ہیں اور پابندی کا اطلاق ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب ٹیسلا کی عالمی سطح پر سیلز تنزلی کا شکار ہے اور کمپنی کو چین میں (جو کہ دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ ہے) میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔باہر کی جانب دروازے کے ہینڈلز دروازے کی سطح کے ساتھ ہموار ہوتے ہیں، جب ایک طرف سے ہینڈل کو دبایا جاتا ہے تو لیور باہر نکل آتا ہے۔ جبکہ اندر کی جانب سے دروازہ کھولنے کے لیے رائیڈر ایک بٹن دبانا ہوتا ہے۔اگرچہ ٹیسلا کمپنی اس قسم کے ڈور ہینڈل کے لیے جانی جاتی ہے لیکن چین میں بھی کچھ برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے بھی یہ ڈیزائن اپنا لیا ہے جن میں شیاؤمی اور آئیون جیسی ہیوی ویٹ کمپنیاں ہیں۔



