کھیل

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سے معاہدہ

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز نے گیارہویں ایڈیشن کے لیے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائن کرلیا ہے۔لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے مستفیض الرحمان کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں سائن کیا ہے۔مستفیض الرحمان اس سے قبل 2016 اور 2018 میں بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ریٹین کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button