کھیل

برطانیہ کے لیجنڈ کھلاڑی اور براڈکاسٹر انتقال کر گئے

برطانیہ کے لیجنڈ اسنوکر کھلاڑی اور براڈکاسٹر جان ورگو انتقال کر گئے۔بدھ کے روز ورلڈ سینئر اسنوکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں 79 سالہ سابق کھلاڑی کی موت کی تصدیق کی۔ادارے کے چیئرمین جیسن فرانسس نے جان ورگو (جنہیں ’جے وی‘ کے نام سے جانا جاتا تھا) کے لیے انتہائی جذباتی پیغام پوسٹ کیا۔افسوسناک پوسٹ میں انہوں نے جان ورگو کے بدھ کے روز اسپین میں انتقال کر جانے سے متعلق مطلع کیا۔موت کی خبر کے بعد ہانگ کانگ میں جاری اسنوکر ایونٹ ورلڈ گرانڈ پری میں اسنوکر اسٹارز نے اسنوکر لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button