بین الاقوامی
Trending

جنسی اسکینڈل فائلز؛ ایپسٹین کو شلوار قمیص پسند آئی تھی؛ ای میل منظرعام پر

مشہور زمانہ جنسی اسکینڈل کے مرکزی ملزم جیفری ایپسٹین کی منظر عام پر لائی گئی ای میلز میں سے ایک میں پاکستان کے قومی لباس کا بھی تذکرہ ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ایپسٹین فائلز کی ایک ای میل میں جیفری ایپسٹین نے شلوار قمیض خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔جیفری ایپسٹین نے اس ائ میل میں پاکستان کے قومی لباس شلوار قمیص کی تعریف کی اور اسے خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔اس ای میل میں ایپسٹین نے پوچھا کہ اس پینٹ کا نام کیا ہے؟ جواب میں بتایا گیا کہ اس پینٹ کو شلوار اور شرٹ کو قمیص کہا جاتا ہے۔اس کے ساتھ جیفری ایسپٹین کو یہ بھی بتایا گیا کہ یہ لباس بھارتی تقریبات میں بھی پہنا جا سکتا ہے۔ جس پر ایپسٹین نے جواب دیا کہ مجھے یہ پسند ہے اور میں ایسے مزید 5 ملبوسات خریدنا چاہتا ہوں لیکن سائز کچھ بڑا رکھا جائے۔یہ ای میل 2017 کی معلوم ہوتی ہے۔ یہ ای میل اُن دستاویزات میں سے ایک ہے جنھیں بڑی تعداد میں امریکی محکمۂ انصاف نے عدالت کے حکم پر عام کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button