بین الاقوامی
Trending

آبنائے ہرمز میں ایرانی فوجی مشق، کوئی بھی غیرمحفوظ اقدام ناقابلِ برداشت ہوگا، امریکی سینٹکام کی وارننگ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے پاسداران انقلاب کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کرے اور آئندہ ہونے والے فوجی مشقوں کے دوران کوئی بھی بےضابطہ قدم نہ اٹھائے کیونکہ غیر محفوظ یا خطرناک اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کو اپنے بحری مشقوں کو پیشہ ورانہ، محفوظ اور بین الاقوامی بحری ٹریفک کی آزادی کے تحفظ کے ساتھ انجام دینا چاہیے۔ اگر پاسدارانِ انقلاب نے غیر محفوظ مشقیں، بے ضابطہ کارروائیاں یا امریکی طیارہ بردار جہاز کے قریب آپریشنز کیے تو وہ اسے برداشت نہیں کرے گا۔سینٹکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکی فوج اپنے اہلکاروں، جہازوں اور طیاروں کی سلامتی کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی خطرناک عمل کا سخت ردعمل دے سکتی ہے۔واضح رہے کہ یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے جو ایک انتہائی اہم بین الاقوامی تجارتی راستہ ہے جس سے روزانہ لگ بھگ 100 سے زائد تجارتی جہاز گزرتے ہیں۔سینٹ کام نے کہا ہے کہ کوئی بھی غیر محفوظ یا اشتعال انگیز اقدام کشیدگی میں اضافہ اور تصادم کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button