بین الاقوامی

کانگو میں کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک

کانگو کے مشرقی علاقے میں کان کے بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کانگو کے مشرقی علاقے ربایا میں ایک بڑی کان کے بیٹھ جانے کے باعث پیش آیا جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ربایا میں کولٹن نامی کان کا اندرونی حصہ بیٹھ گیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں مزدور، بچے اور مقامی خواتین مٹی اور ملبے میں دب گئے۔ہلاکتیں 200 سے زائد بتائی جا رہی ہیں جبکہ بعض ذرائع میں 227 سے زائد افراد ہلاک ہونے کا امکان بھی بتایا گیا ہے۔یہ کان کولٹن نامی قیمتی دھات سے متعلق ہے جس سے ٹینٹالم بنتا ہے جو موبائل فونز، الیکٹرونکس اور دیگر ہائی ٹیک آلات میں استعمال ہوتا ہے۔ربایا میں کھدائی زیادہ تر مقامی مزدور غیر رسمی اور کم معاوضے پر کرتے ہیں جس کی وجہ سے سیکیورٹی اور حفاظت کے سخت مسائل درپیش ہیں۔مقامی حکام اور امدادی ٹیمیں لاشیں نکالنے اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں جبکہ کچھ افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں، جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button