اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔معروف پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے چند روز قبل مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا جس کے بعد ان کی دعائے خیر سے شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا تھا جس کے بعد ڈھولکی کی تقریب رکھی گئی۔ اس سے قبل، اداکارہ کی نکاح، دعائے خیر کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں اور اب لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ لائبہ خان پاکستان کی معروف ٹیلی وژن اداکارہ ہیں جو اس وقت اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 37 لاکھ ہے جب کہ ان کے مقبول ڈراموں میں کفارہ، آفت، آس پاس، ہمراز اور بیلگام شامل ہیں۔اداکارہ لائبہ خان نے اب تک اپنے شوہر جواد کا چہرہ یا دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں برائیڈل شاور کا انعقاد کیا جسے انہوں نے اپنی بہن اور قریبی دوستوں کے ساتھ انجوائے کیا۔



