دلچسپ و عجیب

2 سالہ بچے نے اسنوکر کے مشکل شاٹس کھیل کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

برطانیہ میں 2 سالہ جوڈی اوئنز نے اسنوکر کے مشکل شاٹس کھیل کر سب کو حیران کر دیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسنوکر کو عموماً بالغ افراد کے لیے بھی ایک مشکل اور تکنیکی کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن جوڈی نے کم عمری میں ہی ایسے شاٹس کھیل کر دو الگ الگ گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 12 اکتوبر 2025 کو جب جوڈی اوئنز کی عمر محض 2 سال اور 302 دن تھی، اس نے کامیابی کے ساتھ پول بینک شاٹ مکمل کیا۔ اس سے قبل 2 سال اور 261 دن کی عمر میں جوڈی نے اسنوکر کا مشکل ڈبل پوٹ شاٹ کھیل کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button