دلچسپ و عجیب

کینیا: 72 گھنٹے تک درخت کو گلے لگانے کا ریکارڈ

کینیا کے ایک ماحولیاتی تحفظ کی کارکن نے 72 گھنٹوں تک لگاتار درخت کو گلے لگانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔22 سالہ ٹروفینا موٹھونی نے درخت کو گلے لگا کر طویل میراتھون کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ گھانا کے فریڈرک باؤکیے نے 50 گھنٹے 2 منٹ اور 28 سیکنڈ کے ساتھ قائم کیا تھا۔اس سے قبل ٹروفینا نے فروری 2025 میں 48 گھنٹوں تک درخت کو گلے لگا کر ریکارڈ بنایا تھا۔گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی کوشش انسانیت کو زمین دوبارہ متعارف کرانے کا ایک سادہ طریقہ تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری کوشش ایک عہد تھی۔ انہوں نے یہ بات محسوس کی کہ دنیا کو علامتی کوششوں سے زیادہ کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button