بین الاقوامی

خوف زدہ اسرائیلی وزیراعظم موبائل فون کے کیمرے پر ٹیپ کیوں چپکا کر رکھتے ہیں؟

اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی ایک حالیہ وائرل تصویر سوشل میڈیا پر غیر معمولی بحث کا موضوع بن گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تصویر کا تعلق نہ تو کسی جارحیت انگیز مہم جوئی سے ہے اور نہ یہ کوئی سفارتی بیان سے متعلق ہے۔اس تصویر میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سفید قمیض کے اوپر سیاہ پفر جیکٹ پہنے ایک سیاہ گاڑی کے ساتھ ٹیک لگائے فون پر بات کرتے نظر آتے ہیں۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کی توجہ جس چیز نے کھینچی وہ یہ تھی کہ فون کے کیمرہ والے حصے پر ٹیپ یا اسٹیکر چسپاں دکھائی دیتا ہے۔تصویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال اٹھانا شروع کر دیا کہ نیتن یاہو کون سا فون استعمال کرتے ہیں اور کیمرہ کیوں ڈھانپا گیا ہے؟کچھ صارفین نے قیاس کیا کہ یہ آئی فون ہوسکتا ہے جبکہ بعض نے اسے سام سنگ کا فون قرار دیا۔ کچھ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ کسی چینی فون کا استعمال تو نہیں کر رہے۔تاہم زیادہ تر افراد اس بات پر متفق دکھائی دیے کہ اسرائیل جیسے ملک میں، جہاں نگرانی، ہیکنگ اور بیرونی ٹیکنالوجی کے اثرات پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ وزیرِاعظم کے لیے چینی ڈیوائس استعمال کرنا بعید از قیاس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button