شوبز

سنی دیول کا پاکستان مخالف ڈائیلاگ؛ یاسر حسین نے چاروں خانے چت کردیا

سنی دیول پاکستان مخالف فلموں کے لیے مشہور ہیں ان کی بدنام زمانہ فلموں میں زہریلا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور ان کی عقاب نگاہوں نے متعصبانہ رویے پر بھارتی اداکار سنی دیول کو بے نقاب کردیا۔اپنی ایک فلم کی مارکیٹنگ کے دوران سنی دیول آپے سے باہر ہوگئے اور اپنی فلم بارڈر 2 کے ایک ڈائیلاگ کو حاضرین کے لیے پیش کرنے لگے۔فوجی پس منظر کے ساتھ فلم بارڈر 2 کے اس ڈائیلاگ میں لاہور کا تذکرہ کیا گیا تھا اور جذباتی ہندوؤں کو اکسانے کی ناکام کوشش تھی۔تاہم فلم کی پروموشن کے دوران جب یہ ڈائیلاگ سنی دیول نے اپنے روایتی بلند آہنگ لہجے میں دہرانا چاہا تو فلم کے ساز و سامان اور ایڈیٹنگ نہ ہونے سے وہ پھیکا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button