شوبز

یہ اسکینڈل نہیں استحصال ہے، پیرس ہلٹن کی نوجوانی میں ویڈیو لیک ہونے پر لب کشائی

معروف امریکی اداکارہ اور بزنس ویمن پیرس ہلٹن نے 19 سال کی عمر میں اپنی نجی ویڈیو لیک ہونے کے تکلیف دہ واقعے پر ایک بار پھر کھل کر بات کی ہے۔فیشن اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں اثرورسوخ رکھنے اور سماجی مسائل پر آواز اٹھانے والی پیرس ہلٹن حال ہی میں جعلی تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق قانون پر گفتگو کے دوران جذباتی ہو گئیں۔کانگریس ویمن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کے ساتھ پریس کانفرنس میں پیرس ہلٹن نے کہا کہ 19 سال کی عمر میں ان کی ایک نجی ویڈیو بغیر اجازت دنیا کے سامنے لائی گئی، جسے لوگ اسکینڈل کہتے رہے، حالانکہ وہ سراسر استحصال تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسے قوانین موجود نہیں تھے جو انہیں تحفظ فراہم کر سکتے، اور ان کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے لیے الفاظ تک موجود نہیں تھے۔پیرس نے انکشاف کیا کہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد انہیں شدید شرمندگی، خوف اور تذلیل کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button